2 فروری 2014 - 20:30
وزیر دفاع: ایران کی دفاعی آمادگي دشمنوں تصور سے بالاتر ہے

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دشمنوں سے مقابلے کے لئےاسلامی جمہوریۂ ایران کی آمادگي ، دشمنوں کے تصور سے بالاتر ہے۔

ابنا: ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے آج عشرۂ فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر دی اور کہا کہ وہ چیز جو ایران کو  دشمنوں کے ساتھ مقابلے کا امکان فراہم کرتی ہے،  دفاعی گنجائشیں اور پالیسی ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ اسلامی  جمہوریۂ ایران نے، آج ایرانی جوانوں کی دوگنا کوششوں اور صلاحیتوں سے اپنے ہدف کو حاصل کرلیا ہے۔ بریگيڈیئر جنرل دہقان نے کہا کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی اساس اور بنیاد ، دفاعی پالیسیوں پر مبنی ہے اور ایران، ترقی کی بلند منازل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے اسی طرح کہا کہ دشمن، اسلامی جمہوریۂ ایران کی صلاحیتوں اور توانائیوں سے خوفزدہ ہے۔ .......

/169